عید الاضحی پر بھی غزہ میں قیامت برپا،اسرائیلی بمباری،درجنوں فلسطینی شہید
غزہ،بیروت:(مشرق نیوز)عید الاضحی پر بھی غزہ میں قیامت برپا،اسرائیلی بمباری،درجنوں فلسطینی شہید،متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی طیاروں نے خان یونس ، غزہ سٹی پر بم برسا ئے،پناہ گزین کیمپوں ،ال اہلی ہسپتال کو نشانہ بنایا،شہدا میں 4صحافی بھی شامل ہیں،اسرائیلی طیارے خان یونس کے اوپر نچلی پروازیں کرتے رہے۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے بیروت پر بھی فضائی حملے کیے،متعدد عمارتیں ملبے کاڈھیر بن گئیں،لبنانی شہری عید کے روز بھی جنازے اٹھاتے رہے،ادھر حماس کے عبوری سربراہ خلیل الحیہ نے کہا جنگ بندی کی امریکی پیشکش کو مسترد نہیں کیا، بات چیت کیلئے اب بھی تیار ہیں۔

















