واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا تے ہوئے کہا2ایٹمی ممالک میں سیز فائر کرانے پر فخر ہے۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاپاکستان کی قیادت عظیم ہے، کسی کو پسند آئے یا نہ آئے یہی حقیقت ہے،2ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوتی، صورتحال ہاتھ سے نکلتی جارہی تھی، میں نے دونوں جانب عقلمند اور اچھے لوگوں سے بات کی، واضح کیا آپ گولیاں چلائیں گے توتجارت نہیں ہوگی۔
امریکی صدر نے کہامیرے سمجھانے پر دونوں ممالک رک گئے، دونوں کی نمائندگی بہت اچھی رہی، پاکستان کی قیادت بہت مضبوط ہے، جنگ روک دیا اور کریڈٹ مجھے دیا جارہا ہے، میں کوئی کریڈٹ لینا نہیں چاہتا لیکن میرے علاوہ کوئی کر نہیں سکتا تھا،ٹرمپ نے کہامیرا نہیں خیال روس یوکرین امن معاہدے پر دستخط کریں گے، بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خوفناک لوگوں کو داخل ہونے دیا،ایک ایک کرکے نکال رہے ہیں، نہیں چاہتے مزید برے لوگ ملک میں آئیں۔
2ایٹمی ممالک میں جنگ بندی کرانے پرفخر،پاکستان کی قیادت عظیم یہی حقیقت ہے،ٹرمپ
















