9مئی کیس، پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 ملزموں کو15 سال 4 ماہ قید
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)9مئی کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے،سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزموں کو15 سال 4 ماہ قید،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ رمنا پر حملہ کیس کا فیصلہ سنادیا۔
مجرموں میں ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی بھی شامل ہیں،پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود 4ملزموں اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل کو تحویل میں لے لیا ،غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا اسلام آباد کے تھانوں پر حملہ ہوتو ملک میں کوئی جگہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔
دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جلاﺅ گھیراو کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کردی،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔

















