ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ،متعدد ہلاک،مودی حکومت نے حقائق چھپا دیئے


ہما چل پردیش:(مشرق نیوز)ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ،متعدد ہلاک،مودی حکومت نے حقائق چھپا دیئے۔

ذرائع کے مطابق کمار ہٹی ریلوے سٹیشن کے قریب حملے میں کئی بھارتی فوجی مارے گئے،26 مئی کو پیش آنےوالے فوجی بس پر حملے میں اہلکاروں کی ہلاکت کو چھپانے کا مودی میڈیا نے چھپانے کا پرانا حربہ ایک بار پھر استعمال کیا۔

حسب روایت مودی حکومت نے گودی میڈیا کو فوجی ہلاکتوں کی خبر نشر کرنے سے روکدیا،”ٹائمز آف انڈیا“ نے مودی کے حکم پر ویب سائٹ پر نشر ہونےوالی خبر بھی ہٹا دی، خبر صرف ایک بھارتی چینل پر نشر ہوئی جو کچھ دیر بعد ہٹا دی گئی، بھارتی فوج کے جوان بطور ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں، مرنے کے بعد نام تک نہیں لیا جاتا،واقعہ پر خاموشی سے ثابت ہوتا ہے ”مودی حکومت حقائق چھپانے کی ماہر ہے“،ماہرین نے کہامیڈیا پر کنٹرول اور سچ کا گلا دبانا بھارتی دفاعی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے۔