امریکہ نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کردئیے،بیجنگ کااحتجاج
واشنگٹن،بیجنگ:(بیورروپورٹ،مشرق نیوز)امریکہ نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کردئیے۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہاچینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ اوراہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کریں گے، ویزے کے معیار میں ترمیم بھی کی جائے گی، آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے کہا امریکہ ویزوں کی منسوخی کیلئے قومی سلامتی کا بہانہ بنانے سے گریز کرے، ویزوں کی منسوخی پر امریکہ میں باضابطہ احتجاج درج کرا دیا،امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
















