بس بہت ہوگیا،غزہ میں نسل کشی فوری روکی جائے:پاکستان
نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے بس بہت ہوگیا،غزہ میں نسل کشی روکنے کےلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میںبیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاغزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی مظالم پر مزید خاموشی ناقابل قبول ہے ،وقت آ گیا سلامتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق فوری، موثر اور عملی قدم اٹھائے،دنیا مزید ایک دن کی بے عملی کی متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ تاریخ ذمے داری سے بری الذمہ نہیں کرے گی۔
پاکستانی سفیر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خصوصاً مسئلہ فلسطین پر ہونے والی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران سوال اٹھاتے ہوئے کہااور کتنے مظالم درکار ہوں گے ،صرف تشویش کا اظہار کافی نہیں، اب نسل کشی کو روکنے کےلئے فوری اور عملی اقدام ناگزیر ہے۔

















