رافیل کی ناکامی پر بھارت فرانسیسی کمپنی سے لڑ پڑا، اختلافات شدت اختیار کرگئے


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رافیل طیاروں کی ناکامی پر بھارت فرانسیسی کمپنی سے لڑ پڑا، اختلافات شدت اختیار کر گئے۔


بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی فضائیہ کے مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے استعمال پر سوالات اٹھ رہے ہیں،پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے چینی ساختہ PL-15 میزائلوں کی موثر کارکردگی نے بھارت کے دفاعی دعوﺅں پر کاری ضرب لگائی ۔

فرانس کی دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن اور بھارتی حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے بھارت میں موجود رافیل بیڑے کے معائنے کی درخواست کی جسے نئی دہلی نے سکیورٹی خدشات کے تحت مسترد کر دیا،رافیل کی حالیہ کارکردگی کے تناظر میں انڈونیشیا نے بھی ڈسالٹ کےساتھ حالیہ جنگی طیارہ خریداری معاہدے پر نظر ثانی شروع کر دی، بھارتی رافیلز کی کمزور کارکردگی نے انڈونیشیا کو نظر ثانی پر مجبور کر دیا، بھارتی فضائیہ کئی برس سے تربیت یافتہ پائلٹس کی قلت کا شکار ہے۔