غزہ، خوشیاں بانٹنے والی11سالہ رضاکار بچی بھی شہید


غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،فضائی حملے میں کم عمر میڈیا ورکر اور رضاکار بچی یقین حماد کو بھی شہید کر دیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق یقین نہ صرف معصوم بچی بلکہ جنگ زدہ بچوں کےلئے امید کی علامت تھی،شہید یقین حماد نے محاصرے کے شکار غزہ میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے ہزاروں افراد تک آواز پہنچائی،یقین حماد کا واضح پیغام تھا خوف و تباہی کے باوجود زندگی اور امید کو زندہ رکھنا،حملے میں شہید یقین کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔