اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر دفاعی طاقت کا توازن بحال کر دیا ، پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ نے مفصل رپورٹ جاری کردی،سینیٹر مشاہد نے ” 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی“ کے عنوان سے معروف تھنک ٹینک کی رپورٹ کا اجرا کیا۔
رپورٹ میںکہا گیا مودی کے اندازے غلط نکلے،10مئی کی فتح”پاکستان کا شاندار ترین لمحہ“ ہے،1962 میں چین سے نہرو کی شکست کے بعد بھارت کی سب سے بڑی ہار ہے۔
تھنک ٹینک نے پاک فوج کی جرات مندانہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کی متحرک قیادت کو جاتا ہے،پوری قوم نے بیرونی جارحیت کے سامنے فوج کےساتھ کھڑے ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا،چین صدر شی جن پنگ کی قیادت میں پاکستان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کردیا۔
فتح”شاندار لمحہ“پاکستان نے دفاعی طاقت کا توازن بحال کر دیا، تھنک ٹینک
















