دی ہیگ :(مشرق نیوز)ننکانہ صاحب پر ڈرون حملہ، سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار MAAR نے بھارت کےخلاف عالمی فوجداری عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
شکایت میں کہا گیا مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ،7 ،8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کر دیا،بھارتی اقدام سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔
سکھ تنظیم نے عالمی برادری کو یاد دلایا بھارت ماضی میں بھی کرتارپور صاحب پر بمباری کر چکا جو سکھ قوم کےلئے ناقابل فراموش سانحہ ہے، بھارت بار بار سکھوں کے مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے،مذہبی عبادت گاہیں بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت تحفظ یافتہ ہیں اور کسی بھی سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران تحفظ لازم ہے،عالمی فوجداری عدالت بھارتی اقدامات کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ننکانہ پر ڈرون حملہ،سکھ تنظیم کی بھارت کےخلاف عالمی عدالت میں شکایت
















