سکول بس پر حملہ سنگدلانہ،تمام ممالک پاکستان کےساتھ تعاون کریں،سلامتی کونسل

نیویارک: (بیورورپورٹ)سلامتی کونسل نے خضدار میں سکول بس پر ہونےوالے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اعلامیے کے مطابق سلامتی کونسل نے کہا حملہ بزدلانہ ،سنگدلانہ تھا ،پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے پرامید ہیں،سلامتی کونسل نے کہاہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہے، ایسے حملوں میں ملوث افراد، سہولت کاروں، منصوبہ سازوں اور مالی مدد دینے والوں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

سلامتی کونسل نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت پاکستان سے مکمل تعاون کریں،بیان میں واضح کیا گیا دہشت گردی کا کوئی بھی عمل کسی بھی صورت میں قابل قبول یا قابل جواز نہیں ہو سکتا، دنیا کے تمام ممالک پر لازم ہے وہ عالمی قوانین کے تحت دہشتگردی کےخلاف متحد ہو کر اقدامات کریں۔

ادھر پولش سفیر مکیج پسارسکی نے معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے تشدد کےخلاف عالمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کوئی بھی وجہ کبھی بھی گھناو¿نے اقدام کا جواز نہیں بن سکتی،پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کو سراہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان امن کےلئے پولینڈ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔