واشنگٹن :(بیورورپورٹ)خالصتان تحریک کے عالمی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاہے خضدار حملے میں بھارت ملوث ہے،پاکستان بدلہ لے۔
ایکس پر اپنے بیان میں سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارت نے بلوچستان میں معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہے دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نے مودی حکومت کے کہنے پر کیا ،پوری دنیا کی افواج اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیا جائے ورنہ خطے کے امن کو خطرات برقرار رہیں گے، پوری سکھ کمیونٹی معصوم شہدا کے لواحقین کےساتھ کھڑی ہے، معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے،حساب لینا چاہیے۔
خضدار حملے میں بھارت ملوث،پاکستان بدلہ لے:گرپتونت سنگھ
















