اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس میں آئینی بنچ کے جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے کیا 2ججوں کو واپس لانے کےلئے کوئی دعوت نامہ بھیجیں، 2ججوں میں سے ایک جج ملک میں نہیں ۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بنچ نے کیس پر سماعت کی،سربراہ آئینی بنچ نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میرے خیال میں آپ ہی 2ججوں کو دعوت نامہ بجھوا دیں،6 مئی کی عدالتی کارروائی کا حکمنامہ پڑھیں، حکمنامے پر تمام 13 ججز کے دستخط موجود ہیں، حکمنامے میں کہا گیا ججز نے اختلاف کرتے ہوئے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کیںپھر بنچ کی دوبارہ تشکیل کےلئے معاملہ ججز آئینی کمیٹی کو بجھوایا گیا، بنچ کی دوبارہ تشکیل کےلئے کمیٹی کو بجھوانے پر بھی اختلاف کرنے والے 2 ججز نے دستخط کیے اگر چلتے ہوئے کیس میں کوئی وجوہات بیان کرکے بنچ سے الگ ہو تو معاملہ الگ ہوتا ہے، بنچ کی دوبارہ تشکیل پر 2 ججز نے یہ اعتراض نہیں کیا وہ متفق نہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا آپ مجھے امریکہ کا ٹکٹ لیکر دیں میں جاکر جج کو لے آتی ہوں،عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔
مخصوص نشستیں کیس، کیا 2ججوں کو واپس لانے کےلئے دعوت نامہ بھیجیں،آئینی بنچ
















