اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا،عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کیا چینی ساختہJ-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے،فرانس، برطانیہ اور امریکہ کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا،دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ”کامیابی کے ساتھ“ مکمل کر لی، جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اربوں ڈالرز کے بھارتی رافیل طیارے چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں عملی میدان میں بے اثر ثابت ہوئے،دفاعی ماہرین نے کہاچین سے حاصل کردہ ایئر ڈیفنس سسٹمز، ڈرونز اور ہائپر سونک میزائلز نے پاکستان کو خطے میں تکنیکی برتری دلائی، چینی اشتراک سے تیار کردہ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔
پاک چین دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
















