لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے ملاقات کی،مریم نواز نے پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی دوٹوک حمایت پر اظہار تشکر کیا،ملاقات میں پاکستان ، ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
مریم نوازنے کہاپاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی،اخلاقی اور سٹریٹجک سطح پر غیرمتزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے،صدررجب طیب اردوان کا بیان ”اچھے اور برے وقت میں پاکستان کےساتھ ہیں“دلوں میں نقش ہو چکا ، سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کےلئے دلی محبت ،عقیدت رکھتے ہیں،ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہاپاکستان ،ترکیہ صرف اتحادی نہیں بلکہ ایمان، ثقافت ، تاریخ میں جڑے ہوئے بھائی ہیں،تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت ،مشترکہ اقدار کی درخشاں علامت ہیں،اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران حکومت ترکیہ اور خاتون اول کی مہمان نوازی پر بے حد مشکور ہوں۔
مریم نواز نے کہادوطرفہ تجارت میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،تجارت کو مزید تقویت دینے کےلئے ترکیہ کےساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے،7ویں ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دوران 24 معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہیں، پنجاب ترکیہ کےساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کےلئے مکمل طورپرتیارہے،برآمدات کی بے مثال صلاحیت، سرمایہ کار دوست،انفراسٹرکچرو دیگر بہترین مواقع موجود ہیں، ترکی ،پاکستان کی مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی نمایاں ہے،پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لےجانا چاہتے ہیں،باہمی رشتہ وقت کی آزمائشوں میں کندن ہو کر مزید مضبوطی ، کامیابیوں کی نوید دے رہا ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















