بغداد:(مشرق نیوز) فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد،سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
الجزیرہ کے مطابق عرب لیگ کے بغداد میں ہونےوالے اہم اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیل کی غزہ میں ہونےوالے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں،سب کو مل کر فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
عادل الجبیر نے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کےخلاف سعودی عرب کا موقف دہریا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا سعودی عرب ایسی کسی بھی تجویز یا حل کو مسترد کرتا ہے جو فلسطینی قوم کی خودارادیت اور آزادی کے جائز مطالبات پر پورا نہ اترتا ہو ان مطالبات میں ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام بھی شامل ہے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد،غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے،سعودیہ
















