اسلام آباد: (بیورورپورٹ)زمین کی خرد برد کے نیب کیس میں بنچ تبدیل ہونے پر نیا تنازع ،بنچ کی تبدیلی پر ڈویژن بنچ کا اہم حکم آگیا، 2 رکنی بنچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔
ججز کے نئے ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی ختم کردیا گیا،ڈویژن بنچ نے حکم دیا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بنچ میں کیس مقرر کیا جائے، اب آئندہ ہفتے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی موجود نہیں،نیب کےخلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ڈویڑن بنچ میں زیر سماعت تھا، 28 اپریل کو سماعت کے روز بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی تھی،22 مئی کےلئے کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے پاس مقرر کیا گیا، 28 اپریل کو ہی قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوا تھا، نئے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت کا بنچ بنا دیا گیا۔
8 مئی کو سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے کیس کی متفرق درخواست نئے بنچ کے سامنے مقرر ہوئی، وکیل نے بتایا پہلے یہ کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سن چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس دوبارہ پرانے بنچ میں مقرر کرنے کےلئے آرڈر جاری کر دیا۔
زمین کی خرد برد کے نیب کیس میں بنچ تبدیل ہونے پر نیا تنازع
















