غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ، امریکہ جلد سب ٹھیک کردےگا، ٹرمپ

دوحہ،غزہ:(مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے غزہ کی پٹی کو آزادی زون بنانے کےلئے تیار ہےں۔

قطر میں بزنس راونڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاغزہ میں اب بچانے کو کچھ نہیں بچا، امریکہ کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے،فضائی تصاویر دیکھیںکوئی عمارت کھڑی نہیں بچی، لوگوں کا ملبے کے نیچے زندگی گزارناناقابل قبول ہے،ضرورت پڑی تو فخر سے کہوں گا امریکہ غزہ کو سنبھالے اور آزادی زون بنائے،فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں،امریکہ جلد ہی غزہ کے مسئلے کو ہمیشہ کےلئے حل کرلے گا،دیکھتے ہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتاہے، جتنی جلد ممکن ہوا روسی صدرپیوٹن سے ملاقات کروں گا۔

دوسری جانب حماس عہدیدار باسم نعیم نے جواب دیتے ہوئے کہاغزہ برائے فروخت نہیں ،امداد کی ترسیل مذاکرات کےلئے کم از کم شرط ہے، غزہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے،نیتن یاہو حکومت کو سرحدی گزرگاہیں کھولنے ،انسانی، خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی اجازت دینے پر مجبور کیا جائے۔