ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

دوحہ:(مشرق نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی (ایپل) کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا۔

دوحہ کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای اوکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں کمپنی کی بڑھتی پیداواری سرگرمیوں پربرہمی کا اظہارکیا۔

ٹرمپ نے کہا ایپل کو تمام تر توجہ واپس امریکہ میں مینوفیکچرنگ پر مرکوز کرنی چاہیے،کمپنی امریکہ میں پیداواری مراکز کو ترجیح دے،ٹِم سے کہاچین میں لگائی گئی فیکٹریوں پر برداشت کیالیکن نہیں چاہتے تم بھارت میں بھی یہی کرو، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے وہ بہت اچھا کر رہا ہے، تمہاری پیداوار امریکہ میں چاہیے۔