بی جے رہنما نے کرنل صوفیہ کو دہشتگردوں کی بہن قرار دےدیا

مدھیہ پردیش،نئی دہلی:(مشرق نیوز)بی جے رہنما نے کرنل صوفیہ کو دہشتگردوں کی بہن قرار دےدیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے کہا مودی نے دہشتگردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کےلئے آگے کیا۔

ادھر کانگریس جماعت کے کارکنوں نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن کہنے پر وجے شاہ کے خلاف مظاہرہ کیا، مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ کے نام کی تختی پر سیاہی پھینک دی،مودی حکومت ،وجے شاہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔