کانگریس کانیا دھماکہ،رافیل ڈیل میں 41 ہزار کروڑ کی کرپشن

نئی دہلی:(مشرق نیوز)رافیل ڈیل میں 41ہزار کروڑ کی کرپشن،کانگریس نے نیا دھماکہ کردیا۔

کانگریس کے سینئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا مودی حکومت ،ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف پی آر سٹنٹ اورسچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے،ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی باتیں رافیل سکینڈل کو دبا نہیں سکتیں، قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔

رندیپ سنگھ نے کہاقانون کے مطابق فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی ہے نہ وہ خود ہی جج بن سکتے ہیں،مودی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ کے تحت عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

سنجے نروپم نے کہارافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزار کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی،مودی کے قریبی ساتھی انیل امبانی کو ناجائز فائدہ دیا گیا،ڈسالٹ کے اندرونی کاغذات میں درج ہے اگر امبانی کو شامل نہ کیا گیا تو کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔