بھارت کےساتھ فضائی جھڑپ میں پاکستان کو واضح فتح ملی، امریکی جریدہ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی دفاعی جریدے نے تازہ رپورٹ میں کہاہے7مئی کو ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کو واضح برتری ملی،بیشتر دفاعی ماہرین کا اندازہ تھا عددی برتری اور وسائل کی بنیاد پر بھارت پلڑا بھاری رہے گا لیکن پاکستانی فضائیہ نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا،جھڑپ کے دوران پاکستان نے چین کے جدید J-10C طیارے اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارت کے 5طیارے مار گرائے،3طیارے فرانسیسی ساختہ رافیل تھے جنہیں بھارت نے اپنی فضائی طاقت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا پاکستان کی جانب سے کامیابی کے باقاعدہ دعوے کیے گئے، بھارتی فوج یا حکومت نے کوئی تردید نہیں کی جو بھارت کی دفاعی پوزیشن کو مشکوک بناتا ہے،جھڑپ مغربی دنیا کےلئے بھی چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی طاقت کا عملی پیغام ہے۔
















