پاکستان بھارت کےساتھ ملکرمسئلہ کشمیر حل کرانے کی کوشش کرونگا،امریکی صدر


واشنگٹن: (بیورو رپورٹ )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے پاکستان ،بھارت کےساتھ ملکر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے،پاکستان ،بھارت کی مضبوط و غیرمتزلزل قیادت پر فخر ہے، جنگ بندی نہ ہوتی توبہت سارے لوگ مرنے کےساتھ بڑی تباہی ہوتی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا دونوں ممالک کی قیادت نے دانشمندی، قوت اور استقامت کا مظاہرہ کیا،حقیقت کو پوری طرح جانا اور سمجھا جارحیت رکنی چاہیے، پاکستان ،بھارت کی قیادت کے پاس پوری طرح جاننے ، سمجھنے کی طاقت، دانشمندی ،ہمت ہے،درست وقت پر جنگ بندی کافیصلہ کیا،سیز فائر نہ ہوتا تو لاکھوں بے گناہ لوگ مارے جاتے،بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا، فخر ہے تاریخی فیصلے پر پہنچنے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاپاکستان ،بھارت کےساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک پہنچنے کےلئے دونوں ملکوں کےساتھ مل کر کام کریں گے، دونوں عظیم قوموں کےساتھ تجارت بڑھاﺅ ں گا۔