کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے میزائلوں اور ڈرونز کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں،پاکستان کا بھارت سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا، مذاکرات سے پہلے کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے۔
انٹرویو میںبلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان ہمیشہ سے یقین رکھتا ہے مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں،بھارت جارحانہ رویہ ترک کرے، سفارتی بات چیت کیلئے تیار ہیں، امن پاکستان کی ترجیح ہے مگر خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان امریکہ سمیت عالمی ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، خطے کی موجودہ صورتحال کاذمہ دار بھارت ہے۔
میزائلوں اور ڈرونز کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں،بلاول بھٹو

















