لندن:(مشرق نیوز)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی،فوج کے شانہ بشانہ ہیں ، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے۔
لندن میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہابانی پی ٹی آئی کےخلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا،بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کررہے، آئین و قانون کی بات کررہے ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی بجائے اے پی سی بلائی جا ئے،سلمان اکرم راجہ

















