حملہ ہوا تو بیجنگ پاکستان کیساتھ کھڑا ہو گا:چینی تجزیہ کاروکٹر گاو

بیجنگ:(مشرق نیوز)چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاو نے دوٹوک انداز میں کہا ہے اگر حملہ ہوا تو چین پاکستان کےساتھ کھڑا ہوگا۔


بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وکٹر گاو نے واضح کیا اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کےلئے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔