نیویارک:(بیورورپورٹ)پاک بھارت کشیدگی ،سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ دےدیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدرنے کہاپاکستان بھارت کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں، جلد ہنگامی اجلاس بلا سکتے ہیں، مختلف ممالک پاکستان ،بھارت سے رابطے میں ہیں،جانتے ہیں بہت کچھ داو پر لگا ہوا ہے، امید ہے کشیدگی کم کرانے کی کوششیں موثر ثابت ہوں گی۔
صدر سلامتی کونسل نے کہاکشیدگی میں کمی نہ آئی تو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور ہنگامی اجلاس بلائیں گے۔
پاک بھارت کشیدگی :سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ دےدیا
















