2 کروڑ سکھ پاکستان کیساتھ ، بھارت میں حملہ کرنے کی ہمت نہیں،گرپتونت پنوں


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی ریاستی دہشتگردی قابل مذمت ہے،اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ،2کروڑ سکھ پاکستانی عوام کےساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں،1965 ہے نہ 1971 ،2025 ہے، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا بھارت میں حملہ کرنے کی ہمت نہیں،روایت ہے کبھی پہلے حملہ کیا نہ اب پہل کریں گے جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیںچاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، مودی ، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے،پہلگام میں اپنے ہی ہندوو¿ں کو خود مار دیا، حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔