پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،مریم نواز
لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے ” ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن“کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے،پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود رہے۔
ملاقات میںبلاک چین اینوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس ،سٹیبل ایپلیکیشن سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،پاکستان کے معاشی و مالیاتی نظام کو ڈی سینٹر لائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاق رائے کیاگیا۔
مریم نواز نے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہتے ہوئے پنجاب کو ڈیجٹیل اینوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہاپنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اورجام شہادت نوش کرنےوالے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
















