ٹرمپ کا تجارتی معاہدہ نہ کرنے والے ممالک کو الٹی میٹم

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی معاہدہ نہ کرنےوالے ممالک کو الٹی میٹم دےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے تمام ممالک کو خبردار کیا اگر جولائی تک تجارتی معاہدے نہ کیے گئے تو بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا،ٹیرف کے نفاذ کی تاریخ میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائےگی۔

ٹرمپ نے کہاکئی ممالک کےساتھ معاہدوں پر پیش رفت جاری ہے تاہم جولائی تک کسی معاہدے پر نہ پہنچنے والے ممالک کیخلا ف سخت اقتصادی اقدامات کیے جائیں گے،امریکہ کسی بھی قیمت پر غیر منصفانہ تجارتی روئیے کو مزید برداشت نہیں کرےگا۔