سندھ میں دھرنے،احتجاج ،پٹر ولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پید ا ہوگیا

کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ میں دھرنے،احتجاج ،پٹر ولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے کہا لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہیں ، موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے،او سی اے سی کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو خط کے ذریعے کہا گیا ہے متعلقہ ادارے اور حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں۔