آئی اے ای اے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے : ایران
دبئی (مشرق نیوز) ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی(آئی اے ای اے )پر زور دیا ہے کہ وہ بعض ممالک کے دباو کو نظرانداز کرکے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دبئی میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ملاقات کے دوران کہی۔عباس عراقچی نے رافیل گروسی پر زور دیا کہ وہ بعض ممالک کی طرف سے دبا و کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی بنیاد پر بات چیت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

















