لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گندم کے کاشتکا روں کےلئے صوبے کی تاریخ کا پہلا منفرد، بہترین اور بے مثال پیکیج کا اعلان کر دیا،ساڑھے 5لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب کے فنڈز کی منظوری دےدی گئی ،کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔
مریم نواز نے رواں سال گندم کے کاشتکاروں کےلئے آبیانہ، فکس ٹیکس میں چھوٹ کا بھی اعلان کردیا،پیکیج کے تحت گندم کو موسمی اثرات اورکسانوں کومارکیٹ کے دباو سے محفوظ رکھنے کےلئے 4ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی، صوبے میں ای ڈبلیو آر (الیکٹرانک وئیر ہاوسنگ ریسیٹ)سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ۔
ای ڈبلیو آرسسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ،رسید ملے گی، 24گھنٹے کے اندر چیک کی مانند چٹ،رسیدبینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70فیصد تک قرض لیا جا سکے گا، گندم خریداری کےلئے فلور ملز ، گرین لائسنس ہولڈرز کو100ارب روپے تک بنک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے ،فوری اور لازمی خریداری ،سٹوریج کی مجموعی کیپسٹی کے 25فیصد تک لازمی گندم سٹور رکھنے کےلئے فوری طور پرکابینہ سے منظوری لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پرائیویٹ سیکٹر کو گندم سٹوریج کےلئے ویئر ہاوس کی بحالی و تعمیر کےلئے بنک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا، گندم کے کاشتکاروں کو سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کےلئے 5ارب کا مارک اپ حکومت ادا کرے گی، صوبائی و ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم کر دی گئی،وزیراعلیٰ نے کہاکاشتکار بھائی ہیں ، کسی صورت نقصان نہیں ہونے دوں گی،بھر پور معاوضہ ملے گا
دریں اثنا مریم نوازنے پاکستان کے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیاد رکھ دی،وزیراعلیٰ نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی،انوائرمنٹل اپرول مینجمنٹ سسٹم اور گاڑیوں کےلئے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم لانچنگ کیا، ایمیشن ٹیسٹ سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد اپنی گاڑی کو پہلا ای ٹی ایس سٹیکر بھی لگایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا پہلی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے قیام پر فخر ہے،فورس میں سکھ نوجوان ، بچیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کے تمام بچوں کو سلام پیش کرتی ہوں، 4سال ایک حکومت رہی ،کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا،4سال رہنے والوں نے کام کیا ہوتا تو پاکستان کی ایسی حالت نہ ہوتی، شہبازشریف کی محنت کے ثمرات تیزی سے سامنے آرہے ہیںاب ڈیفالٹ کی آواز نہیں آتی بلکہ سٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننے کی آواز آتی ہے، مہنگائی کا38فیصد سے کم ترین سطح پر آنا بھی ریکارڈ ہے۔
مریم نواز نے کہامہنگائی کبھی کم نہیں ہوتی، آٹا کبھی سستا نہیں ہوتا، بجلی کے نرخ کبھی کم نہیں ہوتے لیکن کرکے دکھایا،5سال فتنے سے دور مل گئے تو ملک ترقی کرکے آگے جائے گا‘ بچوں کو وظائف، سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دینے جارہے ہیں،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے 30ہزار افراد کوقرضے مل چکے ،26ہزار گھر تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں،چند ماہ کے اندر1500 الیکٹرک بسیں پورے صوبے میں چلتی نظر آئیں گی۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















