پاکستان سے کوئی شکایت نہیں، شہری واپس آکر ملک آباد کریں، افغان قونصل جنرل
پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نے کہاہے پاکستان سے کوئی شکایت نہیں، شہری وطن واپسی کی تیاری کریں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محب شاکر نے کہا افغان شہریوں کی واپسی کےلئے تیاری مکمل کرکے خصوصی کمیشن قائم کر دیا،مہاجرین آکر اپنے آزاد ملک کو آبادکریں،کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے،،امیر المومنین افغان شہریوں کی واپسی سے خوش ہیں،پاکستان میں رہنے والے افغانوں نے 4دہائیوں تک تعلیم، کاروبار اور روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھایا ،حلال رزق کمایا، پاکستان کے مشکور ہیں ،افغان قونصل جنرل نے کہاوقت آ گیا ہے اپنے وطن واپس جا کر ترقی میں حصہ ڈالیں،افغانستان اب آزاد ،امن و استحکام کی فضا قائم ہے،اپانی اور زمین کی کوئی کمی نہیں، پورا ملک آباد کیا جائے گا۔
















