چین کا کرارا جواب، امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف عائد

بیجنگ:(مشرق نیوز)چین کاکرارا جواب، امریکی مصنوعات پر 125فیصد ٹیرف عائد، ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

چینی سٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن کے مطابق امریکی مصنوعات پر نئے ٹیرف ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے ،شرح تقریباً 145 فیصد ٹیرف کے برابر ہے ،وزارت تجارت کے ترجمان نے ٹرمپ ٹیرف کو نمبرز کا کھیل اور ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال کا مکمل ذمہ دار امریکہ ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ٹیرف کی شرح زیادہ نہیں بڑھائی جائے گی کیونکہ چینی مارکیٹ میں امریکی مصنوعات کےلئے قبولیت کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی،ٹیرف کی موجودہ شرح پر امریکی مصنوعات کی درآمدات کا سلسلہ تقریباً بند ہو جائے گا،امریکہ کی جانب سے عائد کردہ تازہ ٹیرف پرورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں قانونی چارہ جوئی کرینگے۔

دریں اثنا چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا، نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے کہاامریکی فلموں کی درآمدات کو کم کریں گے،فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد کیا گیا ،ادھر جوابی چینی اقدام کے بعد یورپی سٹاک مارکیٹوں میں شدید اتار چڑھاودیکھا گیا، ٹوکیو ،سیﺅل کی مارکیٹیں منفی زون میں بند ہوئیں۔