امریکہ نے ایرانی اداروں پر مزید پابندیاں عائد کردیں


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے ایرانی جوہری پروگرام سے وابستہ 5 اداروں اور شخص پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں،اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے تحت ایران پر مزید دباوڈالنے کی کوشش ہے تاکہ جوہری معاہدے پر جھکایا جا سکے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اداروں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مدد دی ،امریکہ تمام عناصر کا احتساب جاری رکھے گا جو ایران کے ایٹمی عزائم کو تقویت دے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیاایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جوہری پروگرام بند نہ کیا تو فوجی کارروائی کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے، اسرائیل بھی کارروائی میں شامل ہوگا۔