پنجاب کے بازاروں میں خواتین کے تحفظ کےلئے” ویمن پولیس سکواڈ “قائم

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین،بچوں اورکمزور طبقات کیلئے قابل تحسین و منفرد اقدام اٹھالیا ،صوبے بھر کے نمایاںبازاروں میں خواتین کے تحفظ کےلئے” ویمن پولیس سکواڈ “قائم کر دیئے گئے۔

مریم نوازکے حکم پربازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین وبچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی” ویمن پولیس سکواڈ“ گشت کریں گی، ویمن پولیس سکواڈ پیدل، سائیکل اورموٹر سائیکل سوار ٹیمیں بازاروں ،مارکیٹوں میں گشت کریں گی، ویمن پولیس سکواڈ بازاروں ،مارکیٹوں میں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کرے گا،سکواڈ بازاروں میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی نگرانی ،خواتین،بچیوں کو پریشان کرنے کے واقعات کا سدباب کرےگا۔

بازاروں میں عید رش کے باعث خواتین سے موبائل ،پریس چھیننے اورڈکیتی وغیرہ کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی، کوئیک رسپانس سائیکل کےساتھ ڈولفن بائی سکواڈ ، پی آر یو بھی موجود ہوگا،ڈولفن پولیس کا فرینڈلی یونٹ افطار کے بعد مارکٹیں بند ہونے تک گشت کرےگا، پیدل،سائیکل اورموٹر سائیکل سوارپولیس کانسٹیبل نے معروف وگنجان بازاروں میں گشت شروع کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاخواتین ،بچوں کا تحفظ حکومت ہی نہیںپوری سوسائٹی کی ذمہ داری ہے،بازاروں ، گلیوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،خواتین نے مارکیٹوں میں پہلی مرتبہ خواتین کے تحفظ کیلئے باقاعدہ ویمن پولیس سکواڈ کے قیام کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہاشاپنگ کے دوران اب خود کو زیادہ محفوظ اورمطمئن تصورکرتے ہیں۔