کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے یوم پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے،یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا 23 مارچ کا دن ہمیں عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے، ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے ہمیں ہر قربانی دینے کا عہد کرنا ہوگا، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاست ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی، دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے،سرفراز بگٹی نے مزید کہا دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیلئے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کا ساتھ دیا، سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
دہشت گردوں، سہولت کاروں کیلئے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں: سرفراز بگٹی
















