لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہا ہے بلوچستان میں امن کےلئے جو کچھ ہو سکاکرنے کےلئے تیار ہوں۔
نواز شریف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رﺅف عطا نے جاتی امرا رائے ونڈ میں ملاقات کی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عطا لانگو بھی موجود تھے،ملک کی مجموعی خصوصاً بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رﺅف عطا نے کہا آپ ملک کے سینئر ترین سیاستدان ہیں، آگے بڑھ کر تمام قومی سیاسی رہنماﺅں خصوصاً بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں کو ایک میز پر بٹھا کر صوبے کے مسائل کے حل کےلئے قومی اتفاق رائے پیدا کریں، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کےلئے صرف اور صرف سیاسی نقطہ نظر کے فروغ کی ضرورت ہے۔
نواز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں امن کے قیام کےلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں،صوبے میں امن کےلئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا کرنے کےلئے تیار ہوں،بلوچستان کے مسائل کا حل جمہوری فریم ورک کے اندر رہ کر ہی ممکن ہے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















