کراچی:(بیورورپورٹ)کینال منصوبہ آمرانہ اقدام ہے،پیپلز پارٹی نے تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
نثار کھوڑو، وقار مہدی اور عاجز دھامراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا منصوبے کےخلاف جلسے بھی کرینگے ، گلی گلی احتجاج ہوگا،پیپلز پارٹی 6 کینالز کے منصوبے کےخلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کسی بھی آئینی فورم پر منظوری کے بغیر چولستان کینالز کی تعمیر کا کام شروع کرا کے وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کر دی۔
نثار کھوڑونے کہاماضی میں آمر پرویز مشرف نے آئینی فورمز کی منظوری کے بغیر تھل کینال تعمیر کرایا اور اب ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6 کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے چولستان کینال سمیت متنازع کینالوں کےلئے بجٹ میں رقم مختص کر کے غیر آئینی کام کیا ، 6 کینالوں کے منصوبے کی کسی بھی آئینی فورم سے منظوری نہیں ہوئی تو پھر چولستان کینال کی تعمیر شروع کرنا ،رقم مختص کرنا وفاقی ، پنجاب حکومت کا غیر آئینی اقدام ہے،پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی کو بھی کینال نکالنے نہیں دے گی،عوام سے اپیل کرتے ہیں آﺅ ملکر کینالوں کےخلاف مشترکہ جدوجہد کریں،چولستان کینال منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے ،سندھ بنجر بن جائے گا، آصف زرداری نے وفاقی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ قرار دے کر ثابت کر دیا صدر کینالوں کے معاملے میں ملوث نہیں ۔
کینال منصوبہ آمرانہ اقدام ،احتجاجی تحریک چلائینگے،پیپلز پارٹی
















