عدالت عمران خان کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں:رانا ثنا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے عدالت عمران خان کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں،بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا،مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں،عمران خان اپنی ضمانت ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ سے کراسکتے ہیں۔
رانا ثنا نے کہاقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور پر پولیس اورسی ٹی ڈی کومضبوط بنانے پر زور دیاگیا،خیبر پختونخوا میں آپریشن ہورہا ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے،آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب رانا ثناسے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی ،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشیر وزیراعظم نے پاکستان کے برطانیہ کےساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں دہشت گردی کےخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے، سکیورٹی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کےلئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی،دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا انسداد دہشت گردی میں معلومات کے تبادلے اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا،ملاقات کے دوران ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔

















