اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے عمران خان کی جیل ملاقاتیںدرخواستوں پر سماعت کی، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بنچ میں شامل ہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب
















