تحریک فسادکے ”وائٹ پیپر“کی کوئی حیثیت نہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے تحریک فسادکے”وائٹ پیپر“کی کوئی حیثیت نہیں،جھوٹے الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،احمد خان بھچر کو مناظرے کا شوق ہے تو پہلے مجھ سے کرےں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے کام نظر آتے ہیں، حالیہ سروے کے مطابق 70فیصد لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سندھ ،خیبر پختونخوا کے عوام کی خواہش ہے مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ نصیب ہو،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب میں اب لوگوں کو ادویات دہلیز پر مل رہی ہیں، بزدار دور میں کینسر کے مریضوں کو ادویات سے محروم رکھا گیا، عقل کے اندھے اب بینائی سے بھی محروم ہو چکے ،گراﺅنڈ پرکام ہوتا نظر نہیں آتا، پی ٹی آئی نے صحت کے نام پر کرپشن کے انبار لگائے ،پی ٹی آئی کے سکالر شپ پروگرام کا کوئی ثبوت موجود نہیں، ن لیگ حقیقی معنوں میں تعلیمی مواقع فراہم کر رہی ہے،سابق حکومت نے کسانوں سے خیرات کے نام پر پیسے بٹورے، موجودہ حکومت کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا مخالفین کی سیاست محض جھوٹے بیانیے پر قائم ہے،مریم نواز کی قیادت میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ،کسانوں کےلئے جدید ٹریکٹر سکیم، گرین ٹریکٹر سبسڈی، کسان کارڈ، چھوٹے کسانوں کےلئے 54ارب کے قرضے شامل ہیں، ”آسان کاروبار پروگرام“ کے تحت 10لاکھ روپے تک کے قرضے دئیے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی نے صرف اعلانات ،سوشل میڈیا بیانیے پر کام کیا،اپوزیشن کو مشورہ دیا جھوٹے الزامات کی بجائے حقائق کا سامنا کریں اور عوامی مسائل کے حل کےلئے مثبت سیاست کریں۔

دریں اثنا عظمیٰ بخاری مشہور پنجابی گلوکارہ نصیبو لال سے ملاقات کیلئے گھر گئیں،خیریت دریافت کی ،گلدستہ پیش کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔