خبریں بے بنیاد،سفری پابندیوں کی کوئی فہرست نہیں بنائی،امریکہ

نیویارک:(خواجہ فاروق)امریکہ نے ملک میں داخلے پر پابندی کےلئے کسی بھی ملک کی فہرست بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دےدیا۔

ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کئی دنوں سے سفری پابندیوں کی فہرست کا ذکر کیا جا رہا ہے ایسی کوئی فہرست موجود ہی نہیں،صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے ،جائزہ مکمل ہونے کے بعد معاملے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔