ساہیوال:(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال بنانے بارے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، کمشنر نے کنٹریکٹرز سے افرادی قوت اور مشینری کی خریداری پر پلان طلب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کنٹریکٹرز سے افراد ی قوت اور مشینری بارے اب تک کی پیش رفت بارے تفصیلات بھی لی جائیں، بھرتی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ صفائی کا کام شروع کیا جاسکے۔ وہ اپنے دفتر میں ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فنگشنل کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کےساتھ خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود، سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، اے ڈی سی جنرل نیاز احمد مغل، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا ویسٹ سائٹس کا بھی جلد ازجلد تعین کیا جائے اور اس سلسلہ میں اے ڈی ایل جیز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں، صفائی کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کوفوری حل کیا جائے، کمشنر نے تینوں اضلاع میں کنٹریکٹرز کے مسائل فوری حل کرنے اور انتظامیہ سے رابطہ کار بہتر بنانے کےلئے اے ڈی ایل جی کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے کہا افرادی قوت کی بھرتی کے سلسلہ میں کمپنیوں کی معاونت کی جائے، تمام کنٹریکٹر ز کے ساتھ میٹنگز کی جائیں اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے، شعیب اقبال سید نے مزید کہا کوڑے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کےلئے ہر تحصیل میں ایک ڈمپنگ سائٹ مختص کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ویسٹ سائٹس کا تعین کرنے کیلئے اے ڈی ایل جیز کی خدمات لی جائیں،کمشنر ساہیوال
















