پنجاب اسمبلی ،وفاقی طرز پرپارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد منظور

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی نے وفاق کی طرز پرپارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی،قرارداد ن لیگی ،پی پی اراکین کی جانب سے پیش کی گئی۔

قرارداد میں کہاگیاپنجاب میں بھی وفاق کی طرح سینٹ قائم کیا جائے ،ایوان کی رائے ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ ہے، آبادی کے لحاظ سے دنیا کے 171 ممالک سے بھی بڑا صوبہ ہے،دنیا کے صرف 11 ممالک کی آبادی پنجاب سے زیادہ ہے، اتنی بڑی آبادی کے صوبائی انتظام اور مشاورت میں معاشرے کے ہر شعبے سے وابستہ افراد ، ماہرین کی نمائندگی ازحد ضروری ہے۔

منظور کی گئی قرارداد میںمزید کہا گیا صوبے کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کےلئے ٹیکنوکریٹس پر مشتمل اعلیٰ سطح کا دوایوانی نظام متعارف کرایا جائے،وفاق کی طرز پر سینٹ کے قیام سے قانون سازی اور گورننس کو مزید موثر بنایا جاسکے گا،پارلیمانی سیکرٹری ںخالد محمود رانجھا نے کہا قرارداد آئینی معاملہ ہے ،وفاق کو بھجوائیں گے تاکہ آئینی طور پر جائزہ لیا جائے۔