لاہور(قمر عباس )رمضان المبارک کے ایام میںاوقاف پنجاب انتظامیہ پنجاب بھر کے 437مساجد اور547 مزارات اور 72کے قریب مدارس پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث دہشت گردی کا خدشہ بڑھ گیا، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا امکان، اہم مزارات پر حفاظتی اقدامات زیرو، زائرین میں خوف و ہراس دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام صوبہ بھر میں 418مساجد اور 400 مزارات اور 75کے قریب مدارس ہیں۔ رمضان المبارک سحری و افطاری اور تروایح کے دوران اوقاف انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہے جس سے کسی وقت بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ اس حوالے سے شہر میں بڑے مزارات و مساجد سمیت مدارس پر بھی سیکیورٹی انتظامات ناقص ہیں جس میں پیر مکی اور بی بی پاکدامن ،میاں میر ،مسجد وزیر علی خان ،نیلا گنبند مسجد ،چراغ مسجد ودربار و دیگر مزارات و مساجد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات نہیں کئے جا سکے جس سے دہشت گردی کا نا خوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے سبب بن سکتا ہے۔ پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صوبہ بھر میں 547کے قریب مزارات 437مساجد اور 72کے قریب مدارس پر محکمہ اوقاف پنجاب انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف اہم شہروں میں 100کے قریب ایسے مزارات ہیں جن پر یومیہ کی بنیاد پر کثیر تعداد میں زائرین حاضری کیلئے آتے ہیں ان پر اوقاف انتظامیہ کی جانب سے عرس کے ایام میں ہی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو فول پروف بنانے کی کوشش کرتی ہے جبکہ رمضان المبارک اور عام ایام میں ان مزارات سمیت دیگر مساجد اور مدارس پر سیکورٹی برائے نام تعینات کر رکھی ہے جس سے موجودہ خراب حالات میں کوئی بھی دہشت گرد با آسانی ان مقامات پر با آسانی حملہ کرکے انسانی جانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ان اہم مقامات کے خارجی اور داخلی راستوں پر کسی قسم کے سیکورٹی انتظامات نہیں کئے جا سکے جو کہ محکمہ اوقاف انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس حوالے سے زائرین میں خوف و ہراس دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بھی مزارات اور مساجد میں سحری ،افطاری اور تروایح نماز کے دوران بھی سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اوقاف انتظامیہ کو صرف نذرانہ کی رقم حاصل کرنے کی پڑی ہوتی ہے۔ زائرین کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے چند ایک اہلکار دیکھنے میں آتے ہیں لیکن وہ بھی برائے نام ہیں کسی بھی زائر کو مزار میں اور نمازی کو مساجد میں داخل ہونے کے وقت چیک نہیں کیا جاتا جس سے کسی وقت بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جس کے نتیجے میں کثیر تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ اوقاف ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام اہم مزارات پر ضرورت کے مطابق سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں زائرین کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جا رہی ، سکیورٹی انتظامات پہلے سے ہی بہتر ہیں۔
پنجاب بھر میں مساجد، مزارات، مدارس میں دہشت گردی کے خطرات
















