کینیڈا: کلب میں فائرنگ، 11 افراد زخمی، حالت تشویشناک

ٹورنٹو: (مشرق نیوز)کینیڈاکے کلب میں فائرنگ، 11 افراد زخمی ہوگئے،حکام کے مطابق واقعہ پروگریس ایونیو اور کارپوریٹ ڈرائیو کے قریب رات تقریباً 10:30پرپیش آیا،زیادہ تر زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا،پولیس نے علاقے کے رہائشیوں سے کہا چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔