لیبیا کشتی حادثہ ،ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتارکیا، ملزم کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی، ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا،ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 24 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا۔