امریکی و اسرائیلی وزرائے خزانہ کا اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری پر تبادل خیال کیا اور اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مذاکراتی طریقہ کارکو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ یہ دونوں ممالک کیلئے ایک نئے تزویری اقتصادی مستقبل کی تشکیل کا ایک اہم موقع ہے جس سے امریکی عالمی قیادت اور اسرائیل کے اہم اقتصادی شراکت دار کے کردار کو تقویت ملے گی۔محکمے نے مزید کہا، مشترکہ اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے فریقین نے اقتصادی پالیسی، ٹیکنالوجی اور مالیاتی ضابطے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مکالمے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔